سندھ کے عوام پر ایسے حکمرانوں کا راج، سہیل آفریدی کا کڑا ردعمل
ملتان (سجید اسحاق) — پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی نے سندھ کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ایسے نااہل اور بے حس لوگ ان پر حکمران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام دہائیوں سے ایک ہی جماعت کی حکومت میں پستے چلے آ رہے ہیں، مگر ان کے حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ تعلیم، صحت، پینے کا صاف پانی اور بنیادی سہولیات آج بھی سندھ کے عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے صوبے کے وسائل کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اور عوام کو اندھیروں میں رکھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں حقیقی احتساب کا عمل شروع ہونا چاہیے تاکہ وہاں کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق مل سکیں۔
#سندھ #سہیل_آفریدی #پی_ٹی_آئی #سندھ_حکومت #جنوبی_پنجاب #احتساب #پاکستان_سیاست
