سندھ کے عوام بدقسمت ہیں، ایسے حکمران ان پر مسلط ہیں: سہیل آفریدی
ملتان (سجید اسحاق) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ ان پر حکمران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام دہائیوں سے بدترین حکمرانی کا شکار ہے، صوبے کے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے اور عام آدمی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کا حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پھر بھی وہی حکمران بار بار اقتدار میں آ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور ایسی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے جو واقعی ان کی خدمت کر سکے۔
#سہیل_آفریدی #سندھ_حکومت #پی_ٹی_آئی #سندھ_کی_سیاست #جنوبی_پنجاب
