سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

اہم خبریںتازہ تریندنیا

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم تحفظ کی وجہ امریکا ہے، خلیجی ممالک امریکا کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کھل سکتا ہے۔ عمان کے ساتھ معاہدہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا۔ آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں امریکہ شامل نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہیں اور وہ ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں ہے۔