امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران کے ساتھ ریکارڈ درآمدات
ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات ریکارڈ 1.395 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2026 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 47 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 119 ملین ڈالر تھیں جب کہ مارچ 2026 میں پاکستان نے ایران سے 100 ملین ڈالر کی درآمدات کیں جو کہ 16 فیصد زیادہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 1.241 بلین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2023-24 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم 1.37 بلین ڈالر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 880 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021-22 میں ایران سے درآمدات کا حجم 773.8 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2020-21 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 518.6 ملین ڈالر تھیں اور مالی سال 2019-20 میں درآمدات کا حجم 440 ملین ڈالر تھا۔
