ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تکبر میں ڈوبا ہوا شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کی بلندی پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پیشکشیان نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پیشکشیان کا کہنا تھا کہ ‘امریکہ، اسرائیل لوگوں کو ہدایت دے رہے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں، جا کر توڑ پھوڑ کرو، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران پر حملہ کیا’۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ‘کسی بھی غیر ملکی کو ملک میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایران کے خلاف بہت طاقتور آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔