ملتان: نیو ائیر نائٹ پر قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی
ملتان: نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ، سائلنسر نکال کر موٹرسائیکل چلانے اور شور شرابے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی۔
پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں خصوصی ناکے، گشت اور سنیپ چیکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
ایس پی نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی۔
