شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ کے دوران گھٹنے میں درد محسوس کرنے لگے۔

برسبین ہیٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف لاحق ہے، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر ری ہیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کے گھٹنے کا مکمل معائنہ کیا جائے گا تاکہ انجری کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

برسبین ہیٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شاہین آفریدی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف ہونے والے اگلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی کو یہ تکلیف ہفتے کے روز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران پیش آئی تھی، جس کے بعد انہیں احتیاطی طور پر آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔