اداکارہ مہر بابو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

انٹرٹینمنٹ

پاکستانی شوبز اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ مہر بانو کی شادی ختم ہونے کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دیں تاہم اداکارہ اب تک ان قیاس آرائیوں پر خاموش ہیں۔

حال ہی میں مہر بانو نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں ان کے ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا۔

مہر بانو نے  سوال کا جواب ‘نہیں’ دے کر اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ مہر بانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور یہ شادی 3 سال سے زیادہ نہ چل سکی۔