بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سال سے باہر کھانا نہیں کھایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل جدہ میں ریڈ سی فیسٹیول کے دوران گفتگو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔
دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے ڈنر کے لیے باہر گئے ہوئے 25 سے 26 سال ہو گئے ہیں۔ گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ایئرپورٹ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں (جدہ) اور اس کے بعد میں دوبارہ اپنی شوٹنگ پر جاؤں گا۔ یہی میری زندگی ہے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ "میری زندگی کا بیشتر حصہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزرا ہے۔ ان میں سے بہت سے دوست رخصت ہو چکے ہیں۔ اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست رہ گئے ہیں۔"
اس نے کہا مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یا تو آپ سفر کرنا چاہتے ہیں یا مجھے لوگوں سے جو پیار اور عزت ملتی ہے اور جس کے لیے میں اتنی محنت کرتا ہوں