بھارت میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
نئی دہلی سے عرب میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے جعلی یونیورسٹی سرٹیفکیٹس کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت کے بعد بھارتی ریاستوں سے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس گینگ نے بھارت میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کیے تھے۔
جعلی سرٹیفکیٹس کی وجہ سے کئی ممالک نے ہندوستانی طلباء کو اسٹڈی ویزا جاری کرنا بند کردیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی بھارتی طلباء کے تعلیمی سرٹیفکیٹس کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔