چینی خاتون نے زلزلے میں جان بچانے والے فوجی اہلکار کو جیون ساتھی بنا لیا

دنیا

چین میں  خاتون نے زلزلے میں جان بچانے والے فوجی اہلکار کو جیون ساتھی بنا لیا

ذرائع کے مطابق چین میں ان دنوں ایک منفرد محبت کی کہانی کافی وائرل ہو رہی ہے  جس میں بتایا گیا کہ خاتون 2008 ءکے زلزلے میں جان بچانے والے فوجی اہلکار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق جوڑے کی محبت کی کہانی 29 نومبر کو صوبہ حنان  کے شہر چنگھشا   میں ہونے والی

 اجتماعی شادی کی تقریب میں سامنے آئی جہاں اس جوڑے سمیت 37 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2008 میں وینچوان میں آئے  تباہ کن زلزلے کے دوران 22 سالہ فوجی کو ریسکیو مشن کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔