مراکش میں دو عمارتیں گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مشرقی شہر فیز میں دو عمارتیں گر گئیں۔
عمارتیں گرنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ ایک دوسرے سے جڑی دو چار منزلہ عمارتیں گر گئیں۔
یہ عمارتیں آٹھ خاندانوں کے گھر تھیں اور المستقبل کے علاقے میں واقع تھیں۔
واقعے کے بعد مقامی حکام، سیکیورٹی سروسز اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
زخمیوں کو فیز کے مقامی اسپتال لے جایا گیا جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
عمارتوں کے گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔