برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا۔
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح ایک پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کے برطانوی ویزا کی منسوخی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اپنی ویزا درخواست میں ان کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ظاہر نہ کرنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔