عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں ایک کنڈرگارٹن اور اسپتال پر جمعرات کو ہونے والے حملوں میں 114 افراد ہلاک ہوئے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق جمعرات کو ایک کنڈرگارٹن اور ایک ہسپتال پر ہونے والے حملوں میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی صوبے ردفان پر حملوں میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جب کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورس نے ردفان صوبے میں ہیگلگ آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھال لیا۔