بی پی ایل 2025-26: پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلادیش پہنچنے کو تیار
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں پاکستانی کرکٹ کے 11 بڑے نام رنگین کٹ پہنیں گے۔ نیلامی اور براہ راست معاہدوں کے بعد تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز مکمل کر لیے ہیں، اور پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور موجودگی اس بار لیگ کو مزید دلچسپ بنا رہی ہے۔
ٹیم وار پاکستانی کھلاڑی:
- رنگپور رائیڈرز: خواجہ نافع، صفیان مقیم
- راج شاہی وارئیرز: صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان
- نوکخالی ایکسپریس: احسان اللہ، حیدر علی
- ڈھاکا کیپیٹلز: عثمان خان
- چٹاگانگ رائلز: ابرار احمد
- سلہٹ ٹائٹنز: صائم ایوب، محمد عامر
پاکستان سے فاسٹ بولرز، اسپنرز، آل راؤنڈرز اور جارح مزاج بیٹسمینز کا مکمل مکس موجود ہے، جس سے بی پی ایل کے میچوں میں پاک بنگلہ مقابلوں کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔
بی پی ایل کا نیا سیزن 26 دسمبر 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستانی فینز کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بنگلادیشی میدانوں پر دھوم مچاتے دیکھنے کا انتظار ہے۔
