اسٹرٹیجک ڈائیلاگ:پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ،اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال
پاکستان اور چین کے درمیان اسلام آباد میں چھٹا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائیلاگ میں پاک چین اقتصادی راہداری، تجارتی و اقتصادی تعلقات، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
چین گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ارلی وارننگ سسٹم نصب کرے گا
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی ہم آہنگی اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
