چین گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ارلی وارننگ سسٹم نصب کرے گا

پاکستانچیندنیا

چین گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کے لیے جدید ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد علاقے میں ممکنہ سیلاب، زمین کھسکنے اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات کی بروقت نشاندہی کرنا ہے تاکہ انسانی جانوں اور جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکے

ماہرین کے مطابق، ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب سے نہ صرف ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات ممکن ہوں گے بلکہ مقامی حکومت اور ریسکیو ٹیمیں بھی زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں گی۔ چین کی یہ تکنیکی مدد گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان میں چین کے جدید ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب سے مقامی عوام اور حکومتی ادارے قدرتی آفات سے بہتر طور پر محفوظ رہ سکیں گے۔ یہ اقدام علاقے میں عوامی تحفظ اور ریسکیو اقدامات میں بہتری لانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔