جی ایچ کیو حملہ کیس: 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ جن افراد کی درخواستیں خارج ہوئیں ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، زرتاج گل، احمد چٹھہ، راشد شفیق، رائے مرتضٰی، بلال اعجاز اور چوہدری آصف شامل ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق، ملزمان کی عدم حاضری پر فوری طور پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
تین دن میں تین عدالتی فیصلے،مجموعی طور پر 45 سال قید کی سزائیں دی گئیں،بیرسٹر گوہر
