اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں:جہانگیر ترین،امدادی ٹیمیں باجوڑ،بونیر اور سوات روانہ

پاکستانتازہ ترینساؤتھ نیوز

ملتان: جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ (LPP) کی خصوصی امدادی ٹیم باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم کی قیادت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور اور جہانگیر ترین کے پی ایس او سید عمران شاہ کر رہے ہیں۔

امدادی ٹیم کا مقصد حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینا اور متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ ٹیم سیلاب متاثرین میں راشن، خیمے، ادویات اور دیگر روزمرہ کی ضروری اشیاء تقسیم کرے گی۔

جہانگیر خان ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متاثرین کی بحالی اور معاونت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔”

کراچی میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب اور بجلی معطل، ایمرجنسی نافذ