یوکرینی صدر جنگ ختم کرنے کے لیے کریمیا اور نیٹو کی خواہش ترک کریں:امریکی صدر

اہم خبریںتازہ تریندنیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی روس کے ساتھ جاری تنازعہ فوری طور پر ختم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کریمیا پر دعویٰ اور نیٹو میں شمولیت کے ارادے ترک کر دیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر چاہیں تو جنگ فوراً ختم کی جا سکتی ہے، یا پھر جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج وائٹ ہاؤس کے لیے "ایک بڑا دن” ہے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما اس سے قبل کبھی ایک ساتھ نہیں آئے۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر 18 اگست کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اطالوی وزیرِاعظم جیورجیا میلونی اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن بھی شریک ہوں گی۔

ٹرمپ اور مودی میں تعلقات کیوں بگڑے؟، نئے انکشافات