آذربائیجان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ فوجی ایوارڈ

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آذربائیجان نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنے اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ "پیٹریاٹک وار میڈل” سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہیں ان کی غیر معمولی قیادت اور باہمی دلچسپی کے امور میں نمایاں کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف سے ملاقات بھی کی جس میں عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان کی وفاقی کابینہ نے 2025 میں آپریشن "بنیان مرصوص” میں ان کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کے اعتراف میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ فوجی عہدہ "فیلڈ مارشل” بھی دیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ اعزاز پوری قوم، پاک فوج اور خاص طور پر شہداء اور زخمی ہیروز کو دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں، پاک چین دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار

یہ اعزاز پاکستان اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے درمیان قریبی تعلقات اور تعاون کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اس طرح آذربائیجان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ اعلیٰ فوجی ایوارڈ دینا دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون اور دوستی کے ایک معتبر اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔