ڈی جی خان میں تالاب میں 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق
ڈی جی خان: ڈی جی خان کے علاقے راکھی منہ میں ایک المناک حادثے میں تین بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق بچیاں پانی بھرنے گئی تھیں کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ تالاب میں گر گئیں۔ بچیوں کی عمریں 8 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔
لاشیں فوری طور پر تالاب سے نکال کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
