آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں ،بابر اعظم کو ریورس گیئر لگ گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، جس میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست چھلانگ لگائی جبکہ بعض کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے نمبر پر اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
پاکستان کے نوجوان بلے باز حسن نواز نے 24 درجے ترقی کے بعد 30ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ صائم ایوب نے 25 درجے بہتری کے بعد خود کو 38ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ تاہم، سابق کپتان بابراعظم تین درجے تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر چلے گئے۔
اسد شفیق کو پی سی بی میں نئی اہم ذمہ داری مل گئی
دیگر نمایاں تبدیلیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال 10ویں اور آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 16ویں نمبر پر آگئے۔
📊 بولرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست بہتری دکھائی۔
نوجوان فاسٹ بولر سفیان مقیم نے 69 درجے کی تاریخی چھلانگ لگاتے ہوئے خود کو 35ویں پوزیشن پر فائز کرلیا، جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی 51 درجے ترقی کے ساتھ 56ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
