اسد شفیق کو پی سی بی میں نئی اہم ذمہ داری مل گئی
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور اہم عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسد شفیق کو کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، اور وہ اس عہدے پر سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریوں کے ساتھ اضافی فرائض انجام دیں گے۔
ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعظم خان کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جو سینٹر میں کھلاڑیوں کی تربیت اور بہتری پر کام کریں گے۔
پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں سے کپتان اور کوچ کو باہر کر دیا
