11 سالہ انڈونیشی بچے کا کشتی پر ڈانس وائرل، "Aura Farming” دنیا بھر میں ٹرینڈ بن گیا

انٹرٹینمنٹدلچسپ و عجیبدنیا

جکارتہ: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ ریان، ایک کشتی ریس کے دوران غیر ارادی طور پر ایسا ڈانس کر گیا کہ لمحوں میں انٹرنیٹ کا سپر اسٹار بن گیا۔ ثقافتی میلے کے دوران، جب وہ کشتی کے کنارے کھڑا اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہا تھا، تو توازن بگڑنے پر اس نے سنبھلتے ہوئے ہاتھوں سے ڈانس کرنا شروع کر دیا — اور یہی انداز دنیا بھر کو بھا گیا۔

ریان کے منفرد انداز میں توازن قائم کرتے ہوئے کیے گئے اس ڈانس نے نہ صرف سوشل میڈیا پر دھوم مچائی بلکہ بین الاقوامی کھیلوں کی شخصیات، فٹبال کلبز اور میوزک فنکاروں کو بھی متاثر کیا۔ پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑیوں سے لے کر کار ریس کے ٹریک تک، ہر جگہ "ریان ڈانس” کی نقل کی گئی اور لاکھوں ویڈیوز شیئر ہو چکی ہیں۔

اس وائرل رجحان کو سوشل میڈیا صارفین نے "Aura Farming” کا نام دیا ہے، جو اب ایک نیا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں میمز، چیلنجز اور ریمکس ویڈیوز کی بھرمار ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ریان نے معصومیت سے کہا، "میں نے یہ سب سوچا بھی نہیں تھا، بس توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں ڈانس ہو گیا۔”