دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران

انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ تریندنیا

پنجابی بھارتی اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہیں۔

وائٹ ہل میوزک چینل کی جانب سے پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔

ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کے کردار کو فلم سے ہٹا دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا جا رہا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ ٹریلر میں انہیں کافی اسکرین ٹائم دیا گیا ہے جس سے ان کے مداح کافی خوش ہیں۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم میں ہانیہ کی اداکاری کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے کہا تھا کہ ہانیہ کو فلم سے ہٹا دیا گیا ہے؟ ایک اور نے کہا، "ہانیہ نے ‘میرے ہمسفر’ سے غیر ملکی پنجابی سنیما میں اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔"

کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد نئی پابندیوں کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو رہی تاہم اسے برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔