لنکا ٹی 10 اسکینڈل: بھارتی فرنچائز اونر کو میچ فکسنگ پر 2 سال قید، 10 سالہ پابندی
سری لنکن ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے دو سال قید اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے دس سال کے لیے معطل کرنے کی سزا سنا دی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پریم ٹھاکر نے میچ فکسنگ کے الزامات کا اعتراف کیا، جس کے بعد سری لنکا میں کھیلوں میں جرائم کی روک تھام کے قانون کے تحت اسے یہ سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اس پر 60 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ، 10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی عائد کیا ہے۔
موبائل ڈیٹا تحقیقات کے لیے ضبط
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی درخواست پر پریم ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے تاکہ مکمل تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ملک بدری کا حکم
عدالت نے سزا اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پریم ٹھاکر کو سری لنکا چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
آندرے فلیچر کو فکسنگ کی پیشکش
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پریم ٹھاکر نے دسمبر 2024 میں لنکا ٹی 10 لیگ کے دوران اپنی ٹیم گال مارولز کے لیے کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے فلیچر کو فکسنگ کی پیشکش کی تھی، جس میں مراعات دینے کا عندیہ بھی شامل تھا
