پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مقبولیت میں اضافہ

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مقبولیت اور طاقت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

معروف تھنک ٹینک، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرے میں شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تنازع کے بعد جنرل عاصم منیر کی پوزیشن مزید مضبوط اور عوامی سطح پر مقبول ہو گئی ہے۔

مذاکرے کا مرکزی موضوع پاک بھارت عسکری تنازعہ اور علاقائی استحکام و سلامتی کے امکانات تھے۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ استحکام کے لیے غیر جانبدار فریق یا تیسرے ملک کے ذریعے بات چیت اور مذاکرات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ماہ وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، جس کے بعد وہ پاکستان کے صرف دوسرے فیلڈ مارشل بنے ہیں، پہلے جنرل ایوب خان اس منصب پر فائز تھے۔