مودی دہشتگرد ہے,پانی بند کیا گیا تو بھارت کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیں گے: خالد محمود کھوکھر
ملتان — پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے ملتان میں ایک بھرپور پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت اور نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسان ملک کا اصل محافظ ہے، جو اپنی زمین، پانی اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
خالد کھوکھر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو "خون میں نہلا دیں گے” اور دشمن کے ڈیم تک باقی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ ناقابل تنسیخ ہے اور پاکستان اپنے آبی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
مودی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
"مودی، تم دہشت گرد ہو، تم نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ تمہاری قوم تم سے نفرت کرتی ہے اور آج تمہارے جھوٹوں کی وجہ سے ساری دنیا کا تم پر سے اعتبار اٹھ چکا ہے۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی نے پلوامہ واقعے (پریس کانفرنس میں پہلگام کہا گیا) پر بھی جھوٹ بولا اور عالمی برادری کو گمراہ کیا۔
مزید کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے، جو کم بجٹ میں بھی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ "ہم جنگ میں پہل نہیں کرتے، مگر اگر دشمن نے بدمعاشی کی تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیں گے۔”
انہوں نے خضدار میں بچوں کی شہادت کو بھارت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان معصوموں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔
