چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے نوجوان وزیرِاعظم ہوں گے۔صدر زرداری

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کے ووٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیرِاعظم ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےیہ بات گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں آنے والے پیپلز پارٹی اٹک کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں تنظیمی امور، پارٹی کی سرگرمیوں اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

صدر زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک، جمہوریت اور عوامی مفاد کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہو کر افواج پاکستان کا ساتھ دیا، جس سے دشمن کو واضح پیغام ملا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پنجاب میں فعال اور متحرک ہو چکی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ پارٹی ہمیشہ مزدوروں، کسانوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

اٹک کی پارٹی تنظیم نے صدر مملکت کو اپنے علاقے کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔