جلد ہی پوری غزہ پٹی کا عملی کنٹرول سنبھال لیں گی،اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج جلد ہی پوری غزہ پٹی کا عملی کنٹرول سنبھال لیں گی۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی بمباری اور زمینی پیش قدمی بدستور جاری ہے، اور اسی پسِ منظر میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں لڑائی انتہائی سخت ہے مگر اسرائیلی فوج مسلسل پیش رفت کر رہی ہے اور آخرِ کار پورے ساحلی علاقے پر قبضہ کر لے گی۔
خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف ایک گھنٹے کے دوران اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر تقریباً 30 فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں آج صبح سے کم از کم 32 فلسطینی جان سے گئے۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے شہریوں کو خان یونس خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی غزہ کا کنٹرول لینے اور فلسطینی باشندوں کی متبادل آبادکاری کا عندیہ دیا تھا، لیکن شدید عالمی دباؤ کے باعث اُنہیں اپنا مؤقف بدلنا پڑا۔
