عمران خان کی بچوں سے بات اور ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کرانیکی درواستیں منظور
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بچوں سے بات کرانے اور ذاتی معالجین کے ذریعے طبی معائنے کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو ہفتہ وار بنیادوں پر اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو بھی ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا،ایاز صادق کا انکشاف
اس کے علاوہ، عدالت نے اس حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل تک جمع کروانے کا بھی کہا ہے۔
یہ فیصلے عمران خان کی صحت اور خاندانی رابطوں کے حق کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں
