بجلی کی قیمتوں میں کمی، پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف مل گیا

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف فراہم کرتے ہوئے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے 8 روپے 52 پیسے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح، 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 17 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی 300 یونٹ تک بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ قیمت 41 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف

اسی طرح، 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی نرخوں میں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 55 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

لائف لائن صارفین کے لیے 50 یونٹ تک بجلی کی قیمت 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ 9 روپے 37 پیسے پر برقرار رہے گا۔