پی ایس ایل 10 ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل 10 کی ٹکٹیں آن لائن خرید سکتے ہیں، جبکہ 7 اپریل سے یہ ٹکٹیں ملک بھر کی نجی کوئیر کمپنی کے سینٹرز پر بھی دستیاب ہوں گی۔
پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، اور اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں مقابلہ کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تفصیلات: کھلاڑیوں کا انتخاب جاری
اس سیزن کے دوران ہر میچ میں ٹکٹ ریفل کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں شائقین کرکٹ کے لیے مختلف انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔
