کسی بولر کو چار چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں: عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید

پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کسی بولر کو چار چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں، تاہم شاہین شاہ آفریدی کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

🔹 نیوزی لینڈ میں چھوٹی باؤنڈریز ہونے کے باعث بیٹرز کو زیادہ اسکور کرنا ہوگا تاکہ پاکستان میچ جیت سکے۔

🔹 پاکستان ٹیم کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

🔹 تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کی بنیادی وجہ ٹیم کی ناتجربہ کاری تھی:عاقب جاوید

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تبدیلیاں

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ:

✅ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیمیں الگ بن رہی ہیں اور پاکستان بھی اس کی تیاری کر رہا ہے۔

✅ اسٹرائیک ریٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اور ایشیا کپ و ورلڈ کپ بھارت میں ہونے کی وجہ سے بڑی اسکورنگ کی ضرورت ہوگی۔

✅ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل کنڈیشنز میں کھلانا ضروری ہے تاکہ وہ اعتماد حاصل کریں۔

عاقب جاوید نے امید ظاہر کی کہ جب صائم ایوب اور فخر زمان ٹیم میں شامل ہوں گے تو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی۔