احسن اقبال نے ملک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں بے روزگار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
ملک میں بے روزگاری کی تازہ صورتحال
🔹 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران احسن اقبال نے رپورٹ پیش کی۔
🔹 2021 کے بعد ملک میں بے روزگاری سے متعلق کوئی سروے نہیں ہوا۔
🔹 2021 کے سروے کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی۔
🔹 ملک میں 45 لاکھ 10 ہزار افراد بے روزگار تھے۔
🔹 ملازمت پیشہ افرادی قوت کی تعداد 6 کروڑ 72 لاکھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اگلے 10 سے 12 سال میں پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہوگا: احسن اقبال
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی منظوری
✅ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی ہال کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے لیے استعمال کرنے کی تحریک پیش کی، جسے منظور کر لیا گیا۔
