کراچی بار کا ججز کے تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں صدر اور اعلیٰ عدالتی حکام فریق

🔹 کراچی بار نے یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی ہے۔
🔹 درخواست میں صدر پاکستان، وفاق، رجسٹرار سپریم کورٹ، لاہور، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے رجسٹرارز، ٹرانسفر کیے گئے ججز اور متاثرہ ججز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف

✅ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
✅ آئین صدر کو ججز ٹرانسفر کا غیر محدود اختیار نہیں دیتا، یہ اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے خلاف ہے۔
✅ ٹرانسفر شدہ ججز کو دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی حمایت کا اعلان

سپریم کورٹ سے استدعا

✔️ ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
✔️ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ غیر آئینی قرار دی جائے۔
✔️ قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔