ججز سنیارٹی تنازع: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ معزز ججز نے سنیارٹی کے مسئلے پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

یہ درخواست معروف قانون دان منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت جمع کرائی گئی، جس میں کل 49 صفحات شامل ہیں۔

سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی، بڑی انتظامی تبدیلیاں

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ان پانچ ججز کی جانب سے دائر کی گئی سنیارٹی ری پریزنٹیشن مسترد کر دی تھی۔ ججز نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سنیارٹی میں سینئر پیونی جج بنانے کے فیصلے کے خلاف ری پریزنٹیشن دائر کی تھی۔