ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام ریکٹرز کانفرنس، چیئرمین آئی ایس پی عاصم نذیراحمد صدر "ایپ سپ ” جنوبی پنجاب منتخب

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینٹاپ نیوز ویڈیوزساؤتھ نیوزویڈیوز

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کےزیراہتمام اسلام آباد میں 2 روزہ ریکٹرزکانفرنس منعقد ہوئی۔

 کانفرنس میں انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان کو بڑا اعزاز مل گیا۔ چیئرمین آئی ایس پی عاصم نذیراحمد صدر (ایپ سپ) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان جنوبی پنجاب منتخب ہوگئے۔

میاں جہانگیر نائب صدر ایپ سپ، محمد سرفرازمظفر سیکرٹری جنرل ایپ سپ جنوبی پنجاب منتخب ہوگئے۔ سابق گورنرپنجاب میاں بلیغ الرحمان نےنومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام ریکٹرز کانفرنس، چیئرمین آئی ایس پی عاصم نذیراحمد صدر "ایپ سپ " جنوبی پنجاب منتخب
چیئرمین ایپ سپ چوہدری عبد الرحمٰن صدر ایپ سپ جنوبی پنجاب عاصم نذیراحمد کو اعزازی شیلڈز دے رہے ہیں۔

چیئرمین ایپ سپ چوہدری عبد الرحمٰن نے صدر ایپ سپ جنوبی پنجاب عاصم نذیراحمد کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش تعلقات کی مضبوطی ضروری ہے ،بنگلہ دیشی سفیر کا انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان کا دورہ ،طلباء سے خطاب

کردار سازی کی ضرورت کے موضوع  پرکانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان پروفیسر چودھری عبدالرحمان، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختار، سینیٹرعرفان صدیقی، رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال، پی ایم ڈی سی صدر ڈاکٹر رضوان تاج، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری بھی شریک ہوئے۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام ریکٹرز کانفرنس، چیئرمین آئی ایس پی عاصم نذیراحمد صدر "ایپ سپ " جنوبی پنجاب منتخب
ریکٹرز کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی ،چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان پروفیسر چودھری عبدالرحمان، یئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختار، سینیٹرعرفان صدیقی، رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال، پی ایم ڈی سی صدر ڈاکٹر رضوان تاج، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری ودیگر نے شرکت کی ۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پانچویں ریکٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سند سے زیادہ ضروری ہے۔ کریکٹر صرف انسان نہیں بلکہ پوری قوم کو بدل سکتا ہے۔ انقلاب کے لیے فکری انقلاب لانا ضروری ہے۔ میں وزیر تعلیم ہوکر بھی زیر تعلیم ہوں اور اگر اس ’’زیر‘‘ سے پہلے ’’ووٹ‘‘ کا ’’و‘‘ لگ جائے تو وزیر تعلیم بن جاتا ہے۔ 

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرمختاراحمد نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سائنس کا آغاز مسلمانوں نے کیا، آئی ٹی کی بنیاد بھی مسلمانوں نے رکھی، بدقسمتی سے استاد اور امام بدعنوان ہوگئے۔ ہمارے نوجوان دنیا میں علم کے مختلف ضابطوں میں دیگر قوموں کے مقابل موجود ہیں۔ گزشتہ تین سال میں یورپی جامعات کی زیادہ تر اسکالر شپس پاکستانی طلبہ نے حاصل کی ہیں۔

کردار سازی کی ضرورت کے موضوع پر اپنا ریسرچ پیپر پیش کرتے ہوئے سپیریئر یونیورسٹی کی ریکٹر سمیرا رحمان کا کہنا تھا کہ مقصد سے نآشنائی اور وقت کا ضیاع اہم محرکات ہیں جو کردار سازی میں رکاوٹ ہیں جبکہ نوجوانوں میں سمت کے تعین کا نہ ہونا اہم مسئلہ ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہماری جامعات میں کردار سازی کی تعلیم دی جاری ہے، جامعات میں کردار سازی کے لیے عملی حکمت کا ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کردار سازی کے لیے رول ماڈل کا ہونا ضروری ہے اور ہمارے لیے رسول اکرم ص کی ذات اور آپ کی سیرت سب سے بڑا رول ماڈل ہے۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام ریکٹرز کانفرنس، چیئرمین آئی ایس پی عاصم نذیراحمد صدر "ایپ سپ " جنوبی پنجاب منتخب
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پانچویں ریکٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سند سے زیادہ ضروری ہے

کانفرنس سے جرمنی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آرنو کرچوف اور چیک ریپبلک کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مائیکلا کرٹووا نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالباسط صدر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) فیڈرل چیپٹر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔