چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام شامل، بی سی سی آئی کی تصدیق

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر ایونٹ کا لوگو پاکستان کے نام کے ساتھ نظر آئے گا، جیسا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کے لیے منظوری شدہ لوگو کا استعمال ضروری ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام شامل نہیں ہوگا، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے وضاحت کی ہے کہ ان کی ٹیم آئی سی سی کی گائیڈلائنز کے مطابق چلنے گی، اور جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: سعود شکیل کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی

بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے قوانین کی مکمل پابندی کرے گی اور ان کے احکامات پر عمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی نے واضح طور پر پالیسیوں کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ہر ٹیم کی پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کی منظوری کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔ اگر لوگو کا استعمال درست نہیں کیا جاتا تو کٹ کو مسترد کر دیا جاتا ہے، جو کہ آئی سی سی کی ریگولیشن کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔