بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا نے شادی کرلی، دلہن کون؟

تازہ تریندنیاکھیل

بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

نیرج چوپڑا نے اتوار کے روز اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں انہوں نے اپنی دلہن ہیمانی مور کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کا ذکر کیا۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نیرج چوپڑا کی دلہن کون ہیں؟

نیرج کی دلہن ہیمانی مور ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں، جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ہیمانی اس وقت اسپورٹس مینیجر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور اپنی تعلیم میں بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے دہلی کی ایک معروف جامعہ سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اور بعد ازاں امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا نے شادی کرلی، دلہن کون؟

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون عدیل سجن سے تعلقات کی خبریں زیر گردش

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیمانی کے بھائی بھی ٹینس کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

شادی کی تقریب کی تفصیلات

نیرج کے انکل نے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب دو دن قبل بھارت میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نیرج اور ہیمانی کی یہ خوبصورت جوڑی نہ صرف اسپورٹس کے میدان میں اپنی پہچان رکھتی ہے بلکہ اب اپنی ازدواجی زندگی کے آغاز سے بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔