واٹس ایپ میں ایک ساتھ 4 نئے فیچرز متعارف: چیٹنگ کا تجربہ مزید بہتر

تازہ تریندلچسپ و عجیبسائنس ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے چار نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ چیٹنگ کا تجربہ مزید دلچسپ اور آسان ہو سکے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ نئے فیچرز کیمرا ایفیکٹس، سیلفی اسٹیکرز، کوئیکر ری ایکشنز اور اسٹیکر پیکس شیئرنگ ہیں۔

1. کیمرا ایفیکٹس اور فلٹرز

اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو چیٹس میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے 30 مختلف بیک گراؤنڈز، فلٹرز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ آپشنز فوٹوز اور ویڈیوز کو تخلیقی انداز میں ڈھالنے میں مدد دیں گے۔

2. سیلفی اسٹیکرز

واٹس ایپ کا سیلفی اسٹیکرز فیچر صارفین کو اپنی سیلفیز کو اسٹیکر میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے سیلفی کو اسٹیکر آئیکون پر کلک کرکے کاسٹیوم اسٹیکرز میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

3. اسٹیکر پیکس شیئرنگ

اب صارفین اپنے پسندیدہ اسٹیکر پیکس کو آسانی سے ریکومینڈ اور شیئر کر سکیں گے، جو چیٹس میں مزید اظہارِ جذبات کا ذریعہ بنیں گے۔

4. کوئیک ری ایکشنز

اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی میسج پر ڈبل کلک کرکے فوری طور پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔ ساتھ ہی، ری ایکشنز میں عام طور پر استعمال ہونے والی ایموجیز بھی شامل کی جا رہی ہیں، تاکہ جذبات کا اظہار زیادہ سادہ اور تیز ہو سکے۔

کمپنی نے کہا کہ 2025 میں مزید فیچرز متعارف کرانے کا منصوبہ ہے اور یہ تمام فیچرز صارفین کو آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔