2025 میں سیاحت کے لیے 10 بہترین شہر
گھومنے پھرنے کا شوق تقریباً ہر کسی کو ہوتا ہے، لیکن دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے مواقع محدود افراد کو میسر آتے ہیں۔
اگر آپ 2025 میں سیاحت کے لیے بہترین مقامات کی تلاش میں ہیں، تو مشہور سیاحتی پلیٹ فارم ٹرپ ایڈوائزر کی جانب سے جاری کردہ فہرست پر نظر ڈالیں۔ یہ فہرست دنیا بھر کے لاکھوں سیاحوں کی رائے، تجزیات، اور مختلف شہروں کی رہائش، کھانے پینے کے مقامات، اور سرگرمیوں کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
10۔ بینکاک، تھائی لینڈ

تھائی لینڈ کا دارالحکومت اپنی فلوٹنگ مارکیٹس، شاندار تاریخی مقامات، اور متنوع ثقافت کی بدولت ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
9۔ کریٹ، یونان

بحیرہ روم کا پانچواں سب سے بڑا جزیرہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں کے قدیم آثار اور خوبصورت ساحل لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔
8۔ مراکش، مراکش

مراکش کا دارالحکومت اپنی قدیم بازاروں، روایتی موسیقی، اور عرب و افریقی ثقافت کے منفرد امتزاج کی بدولت ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
7۔ ہنوئی، ویتنام

ویتنام کا دارالحکومت اپنی نو آبادیاتی تعمیرات، تاریخی یادگاروں، اور جدید طرزِ تعمیر کے حسین امتزاج کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
6۔ روم، اٹلی

روم کی تاریخی عمارتیں، قدیم یادگاریں، اور مشہور پکوان دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بے حد کشش رکھتے ہیں۔
5۔ پیرس، فرانس

محبت کا شہر پیرس اپنے تاریخی مقامات، خوبصورت باغات، اور عالمی معیار کے اداروں کی وجہ سے سیاحوں کے دل جیت لیتا ہے۔
4۔ سسلی، اٹلی

بحیرہ روم میں واقع یہ جزیرہ اپنی خوبصورتی، مقامی ثقافت، اور روایتی پکوانوں کی وجہ سے سیاحوں کے لیے مثالی ہے۔
3۔ دبئی، متحدہ عرب امارات

دبئی میں قدیم اور جدید ثقافت کا حسین امتزاج ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، عالمی معیار کے شاپنگ مالز، اور دیگر شاندار تفریحی مقامات دبئی کو سیاحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔
2۔ بالی، انڈونیشیا

جزیرہ بالی قدرتی خوبصورتی، سرسبز کھیتوں، روایتی مندروں، اور پرسکون ساحلوں کے لیے مشہور ہے۔ یہ قدرتی مناظر کے شائقین کے لیے جنت سے کم نہیں۔
1۔ لندن، برطانیہ

لندن سیاحوں کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل اہم مقامات، شاندار تعمیرات، اور بے شمار تفریحی مواقع اس شہر کو ہر لحاظ سے منفرد بناتے ہیں۔
