چیٹ جی پی ٹی کے خالق پر بہن کے کئی سال تک جنسی زیادتی کے لرزہ خیز الزامات
چیٹ جی پی ٹی جیسا معروف چیٹ بوٹ متعارف کرانے والی مشہور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین کے خلاف ان کی بہن این آلٹمین نے ایک سنسنی خیز شکایت دائر کی ہے۔
جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سام نے ان کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی کی۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعات 1997 سے 2006 کے درمیان پیش آئے، جب این کی عمر صرف تین سال تھی اور سام کی بارہ سال۔
این آلٹمین نے امریکی عدالت میں دائر کردہ اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ ان کے بھائی نے ان کی جنسی گرومنگ کی اور کئی سالوں تک ان کا استحصال کیا، جس کے نتیجے میں انہیں شدید جسمانی اور نفسیاتی نقصانات اٹھانے پڑے، بشمول ڈیپریشن اور جسمانی چوٹیں۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سام آلٹمین اپنی کمپنی کی جانب سے ترقیاتی پروجیکٹس کی رہنمائی کر رہے ہیں، جن میں چیٹ جی پی ٹی جیسے مقبول ترین مصنوعی ذہانت کے پروگرام بھی شامل ہیں۔
ساتھ ہی، سپر اسٹار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اپنے بہن کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی بہن کے الزامات جھوٹے ہیں اور یہ ان کے ذاتی دماغی مسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاندان کی مالی حالت کی دیکھ بھال کرتے ہوئے وہ این کو ماہانہ مالی امداد فراہم کر رہے ہیں، مگر انہوں نے اس کے باوجود اضافی رقم کی طلب کی ہے، جس کی وجہ سے خاندان میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔
