ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکاروبار

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن،1904 پوائنٹس کی کمی

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2 ہزار 652 ڈالر فی اونس ہوگئی۔