پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن،1904 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کی کمی کے بعد 114148 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3903 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 1.09 ارب شیئرز کے سودے 32.46 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کم ہو کر 14316 ارب روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کر دی
یہ مسلسل تیسرا منفی دن تھا اور مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کی فروخت اور ایف بی آر کے ہدف کے پورا نہ ہونے کی تشویش بھی وجہ بنی۔
