پیٹ کمنز کا دلچسپ جواب: خاتون صحافی کے سوال پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

تازہ تریندنیاکھیل

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا نام بارڈر گواسکر ٹرافی میں شاندار کارکردگی اور بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔

سیریز کے دوران ایک انٹرویو میں خاتون صحافی کے دلچسپ سوال نے محفل کو خوشگوار بنا دیا۔

صحافی نے گفتگو کے دوران کہا، "بھارت میں آپ کی زبردست فین فالوونگ ہے، خاص طور پر خواتین کی! بہت سی خواتین آپ کو پسند کرتی ہیں، حتیٰ کہ میں اور میری بہترین دوست بھی۔”

انہوں نے مزید بتایا، "میری بیسٹ فرینڈ نے مجھے میسج کیا کہ تم پیٹ کمنز سے ملنے جا رہی ہو، تم کتنی خوش قسمت ہو، مجھے تم سے جلن ہو رہی ہے۔ ظاہر ہے، سب جانتے ہیں کہ آپ شادی شدہ ہیں، لیکن خواتین سے ملنے والی اتنی توجہ آپ کیسے سنبھالتے ہیں؟”

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی : یہ بھی پڑھیں

پیٹ کمنز نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا، "میں تو اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا، مجھے یہ سب سن کر حیرت ہو رہی ہے، کیونکہ میں تو بس اپنا کام کرتا ہوں۔”

خاتون صحافی نے دوبارہ سوال کیا، "کیا آپ کو یہ معلوم تھا کہ آپ بھارت میں اتنے مقبول ہیں؟”

اس پر کمنز نے جواب دیا، "جی ہاں، مجھے اندازہ ہے کہ بھارت میں میرے بہت سے مداح ہیں، لیکن ہوٹل میں ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے مداحوں سے زیادہ ملاقات کا موقع نہیں ملتا۔”

پیٹ کمنز کے اس ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے جواب نے انٹرویو کو مزید یادگار بنا دیا۔