شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ !،انڈیں وزیر خارجہ جے شنکر بھارت روانہ ،دونوں ملکوں میں کرکٹ سے بات چیت کا آغاز
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان سے روانگی کے موقع پر حکومت پاکستان کی شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔
جے شنکر نے اپنے بیان میں کہا، "میں اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف کا بھی۔” انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ کہا۔
بھارت واپس جانے سے پہلے، جے شنکر کی اسحاق ڈار کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی ہوئی۔ یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہوئی، جہاں دونوں وزرائے خارجہ ایک ساتھ ظہرانے کے دوران بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں:سرحد پار دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی سے عوامی رابطے کا فروغ مشکل ہوگا ،بھارتی وزیر خارجہ
ذرائع کے مطابق، بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو ایک ساتھ بٹھانے کا انتظام کیا گیا، جس کے لیے وزارت خارجہ نے سِٹنگ ارینجمنٹ میں تبدیلی کی۔ جیو نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں بات چیت کرکت سے شروع ہوئی ،پاکستان میں اگلےسال چیمپئنز ٹرافی فروری میں منعقد ہونے جا رہی ہے پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کرکٹ سے آگاز کرنے کی بات کی ۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی "ایکس” پر جاری تصاویر

