ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست

اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور میزبان چین کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان اسکور ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا، جس میں پاکستان نے 4 پنالٹی شوٹ ضائع کر کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان کی کارکردگی

پاکستان کی جانب سے سیمی فائنل میں واحد گول احمد ندیم نے کیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی چین نے ایک بار پھر پاکستان کی ہاکی ٹیم کو شکست دی ہے، کیونکہ چین نے 2006 کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کو شکست دی تھی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں پاکستان کی شکست۔

چین کی کامیابی

یہ پہلی بار ہے کہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا ہے، جو ان کی ہاکی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔