ویڈیو: کاکول میں پاکستانی ٹیم کا فٹنس کیمپ، اعظم خان مرکز نگاہ

پاکستانتازہ ترینکھیلویڈیوز

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے۔

فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھا کر پہاڑ پر چڑھنے کی تربیت دی گئی، کھلاڑی کئی کلو وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک گئے۔

وکٹ کیپر اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ پر چڑھنے کی پریکٹس میں آخری نمبر پر رہے، اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھیوں نے استقبال کیا جب کہ ساتھی کھلاڑیوں نے اعظم، اعظم کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے 8 اپریل کو افطار ڈنر میں قومی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔